ورلڈ انستھیزیا ڈے کی مناسبت سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں آگاہی واک

18

ملتان، 16 اکتوبر (اے پی پی ): ورلڈ انستھیزیا ڈے کی مناسبت سے پاکستان سوسائٹی اف انستھیزیالوجسٹ ملتان چیپٹر اور  شعبہ انستھیزیا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد اینستھیزیا کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا تھا واک کی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کی۔

واک کا آغاز نشتر ہسپتال کے مین گیٹ سے ہوا جو کہ نشتر ٹاور پر اختتام پذیر ہوا اور اس میں سربراہ شعبہ انستھیزیا پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، سربراہ شعبہ انتہائی نگہداشت پروفیسر ڈاکٹر ندیم خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عاطر فیاض اور ڈاکٹر شہاب خاکوانی سمیت ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں شعبے کے حوالے سے مختلف پیغامات درج تھے۔

واک کے آغاز سے پہلے شعبہ اینستھیزیا میں ورلڈ انستھیزیا کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور بعد ازاں یونیورسٹی کے احاطے میں شجر کاری بھی کی گئی جس وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت دیگر سینئر فیکلٹی ممبران نے پودے لگا اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ترقی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔