واشنگٹن ڈی سی،17 اکتوبر(اے پی پی ): وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی امریکی کانگریس کے رکن اور فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین کانگریس مین فرنچ ہل سے واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و مالیاتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے مالیاتی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن، نئی معیشت کے فروغ، معدنیات کے شعبے میں شراکت داری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون کے مواقع پر بات چیت کی۔
دونوں فریقوں نے پائیدار معاشی ترقی اور اختراعات پر مبنی شراکت داری کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔











