وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین مریٹ کی ملاقات

14

اسلام آباد ، 17 اکتوبر(اے پی پی ): وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سینئر سرکاری مشیر میٹ کلینسی کے ہمراہ جمعہ کو  یہاں  وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور، بشمول پاکستان کی میکرو اقتصادی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر مملکت بلال کیانی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اقتصادی استحکام کو معاشی ترقی میں بدلنے کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو جدید سہولیات فراہم کرنے والا ادارہ بنانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جین میریٹ نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے کا عزم دہرایا۔