ملتان ، 17 اکتوبر (اے پی پی ): ملتان ترقیاتی ا دارےمیں ای ایف او اے ایس پر عمل درآمدشروع کر دیا گیا۔ایم ڈی اے میں تمام مینوئل فائل ورک کو ڈیجیٹل فائل ورک کے تحت سر انجام دیا جا رہا ہے۔ایم ڈی اےایڈمنسٹریشن، ٹاون پلاننگ اور اربن پلاننگ سمیت تمام ڈائریکٹوریٹ کی فائلوں کا ریکارڈ محفوظ کرنے کے لئے اور ڈیجیٹل فائل ورک کو آسان بنانے کے لئے فائلوں کو سکین کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہeFOAS کے نفاذ سے عوام الناس کو تیز ترین سروسسز فراہم کرنے میں مدد ملے گی اس کے ساتھ ساتھ شفافیت اور ریکارڈ کو محفوظ کرنے میں مدد ملے گی۔ فائلوں کی سکیننگ جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے ہفتہ اور اتوار کے روز بھی فائل سکیننگ کے لئے ملازمین کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سسٹم کا آغاز ایک نئی پیش رفت ہے۔ جو ادارے کو جدید ڈیجیٹل فریم ورک کی طرف لے جائے گی۔ اس سسٹم کے ذریعے رپورٹنگ نگرانی اور کارکردگی کا تجزہ مذید آسان اور مواثر ہو جائے گا۔











