سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت لاء اینڈ آرڈراور سکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس

21

لاہور، 21اکتوبر(اے پی پی):  سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں لاء اینڈ آرڈراور سکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلاء اور غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہورنے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا جلدانخلاء یقینی بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کی جلد وطن واپسی یقینی بنائیں گے۔سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کیلئے سرچ آپریشنز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپروائزری افسران غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کیلئے سرچ آپریشنز کو لیڈ کریں۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنا قانونی اسلحہ ایک ماہ میں پولیس خدمت مراکز سےرجسٹر کروائیں۔سی سی پی او لاہور نے اسلحہ کی نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کیا جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لاہور شہرکو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کریں گے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور،ڈی آئی جی(آپریشنز)فیصل کامران، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)محمد نوید، ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب اور سرکل افسران نے شرکت کی۔