پی ایچ اے ملتان اور واسا  کا  شہر کے واٹر اینڈ سینی ٹیشن ڈسپوزلز اسٹیشنز پر مشترکہ شجرکاری کا فیصلہ

15

ملتان،22 اکتوبر  (اے پی پی): پی ایچ اے ملتان اور واسا نے شہر کے واٹر اینڈ سینی ٹیشن ڈسپوزلز اسٹیشنز پر مشترکہ شجرکاری کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش اور ایم ڈی واسا خالد رضا خان نے ڈسپوزلز پلانٹس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے گرین وژن کے مطابق شہر کے ڈسپوزلز اسٹیشنز کو گرین کریں گے جس کا مقصد آلودگی کو کم کرنا ہے ماحول دوست درختوں سے ان مقامات کو آراستہ کیا جائے گا جس کے لیے جامعہ حکمت عملی ترتیب دے دی ہے،  اُنھوں نے مزید کہا کہ شجرکاری سے آلودگی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ماحول سازگار ہوگا ایسے مثبت اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔