وزیراعظم شہباز شریف سے سیاسی قیادت و ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات

12

اسلام آباد، 22 اکتوبر ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے ملاقات کی ہے-

ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی-

ملاقات میں وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضی جاوید عباسی، اختیار ولی اور سردار مشتاق  موجود تھے-