وزیراعظم شہباز شریف کی میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ آمد، اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

22

‎لاہور،  26 اکتوبر ( اے پی پی):  وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں مرغوب احمد کی رہائش  پر آمد،ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

‎وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے بلندیٔ درجات اور مغفرت کی دعا کی، جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔