صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب کا شوالہ تیجا سنگھ مندر سیالکوٹ کا دورہ

19

لاہور،  27اکتوبر(اے پی پی):  صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑا  نےشوالہ تیجا سنگھ مندر سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ 900   سال قدیم شوالہ تیجا سنگھ مندر کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ والڈ سٹی اتھارٹی کی ٹیم جلد مندر کا دورہ کرے گی اور بحالی منصوبہ تیار کرے گی۔سردار رمیش سنگھ اروڑا نے دیوالی گرانٹ کے چیکس اور تحائف تقسیم کیے۔ہندو کمیونٹی نے مندر میں مذہبی رسومات ادا کیں۔سرادر رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اقلیتی برادری کی فلاح کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شوالہ تیجا سنگھ مندر کے ساتھ پورن بھگت کے کھوہ کی بحالی بھی شروع کی جا رہی ہے۔سرادر رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پنجاب حکومت تمام مذاہب کو برابر مواقع دینے کے لیے پرعزم ہے۔قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور آئین پاکستان کے مطابق تمام اقلیتوں کو برابر کے شہری حقوق حاصل ہیں۔ بھارت نے کرتارپور راہداری پانچ ماہ سے بند کر رکھی ہے۔پاکستان نے تمام سکھ یاتریوں کو مقدس مقامات پر آنے کی آزادی دے رکھی ہے۔سکھ کمیونٹی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے کردار کو سراہا۔تقریب میں ایم پی اے شکیلہ جاوید، اے سی رانا صفدر شبیر، ڈی ایس پی طارق ٹھڈی اور دیگر شخصیات سمیت ہندو کمیونٹی کے رہنما پنڈت جشپال، حکیم رتن لال اور سردار جسکرن سنگھ سدھو کی بھی شرکت کی ۔