چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی کا آپریشنز آفس لاہور کا دورہ

14

لاہور، 27 اکتوبر(اے پی پی): چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے آپریشنز آفس لاہور کا دورہ کیا۔چیئرمین معظم    اقبال سپرا نے افسران و ملازمین اور ریکارڈ روم کا جائزہ لیا ،بے ہنگم فائلوں پر اظہار ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے 7 روز میں تمام آپریشنل ریکارڈ ڈیجیٹل اور فائلوں کو محفوظ بنانے اور ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری سمیت دفاتر میں آنیوالوں کیلئے آگاہی فلیکسز نمایاں لگانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے انفورسمنٹ آفیسرز اور دیگر عملے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسران  بزنس آپریٹرز کی رجسٹریشن اور ای ایم آئی ایس سسٹم کےاستعمال کو یقینی بنائیں، معظم اقبال سپرا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمانہ امور اور فیلڈ آپریشن میں شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور رواں سال کے ٹیکس اہداف کی ریکوری کیلئے انفورسمنٹ ٹیموں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔