وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی اے پی پی سے گفتگو ،ملک کوڈیفالٹ کروانے والے نا کام ہو ئے،سید عمران احمد شاہ

13

لاہور،29اکتوبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر بر ائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ سید عمران  احمد شاہ نے کہاہے کہ ملک کوڈیفالٹ کروانے والے نا کام ہو ئے، قائدین کے وژ ن کے مطا بق پا کستان کو ایشیئن ٹائیگر بنا ئیں گے۔ان خیا لات کے اظہار انہوں نے بد ھ کے روز یہاں پاکستان بیت المال ریجنل آفس کے دورے کے بعد گفتگو کر تے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کو ہم نے پہلے ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، سا بقہ حکو مت کی جا نب سے  ملک کوڈیفالٹ  کروانے  کے لیے پوری کوشش کی گئی ۔ سید عمران  احمد شاہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ٹیم نے شبا نہ روز محنت کر کے  پاکستان کو  نہ صرف ڈیفالٹ ہونے سے بچایا بلکہ  وہ  ممالک  جن کے ساتھ ہمارے فارن افیئرز سابقہ حکو مت نے  جاتے ہو ئے خراب کر دیئے  تھے، انہیں با م عروج تک پہنچا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ ہم  لوگوں کو  غربت کی لکیر سے نکالیںاور  ملک کو ترقی یافتہ مما لک کی صف میں شا مل کر یں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریجنل ڈائریکٹر پنجاب محمد ظہیر  اور ان کی پوری ٹیم بڑا اچھا کام کر رہی ہے ، خاص طور پر  ویمن ایمپاور منٹ کے لیے جو ان کی خدمات ہیں وہ قابل ستائش ہیں،ہم انشاء اللہ نیب ٹیک کے ساتھ مل کر اپنے بچوںاور بچیوں کو  ہنرمند بناکر ان کی ایسی سرٹیفیکیشن کریں گے کہ وہ مفید پاکستانی اور معاشرے کا ایک  اہم حصہ بن سکیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ  بچوں کو روزگار کے وسائل بھی مہیا کریں گے، اس مقصد کی تکمیل کے لیے ہم ملک میں بھی اور بیرونی  مما لک کے ساتھ ایم او یوز سائن کریں گے ، اپنے بچوں کو ہم  ایسی ہنر سکھائیں گے کہ جو بیرون ملک جا  کر نہ صرف  پاکستان کا نام روشن کر سکیں  بلکہ اپنے خاندان کی کفالت بھی کر سکیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  کے ذریعے  بھی لوگوں کی بھر پور مدد کی جا رہی اور یہ بڑی کامیابی سے  پروگرام  چل رہا ہے۔ سید عمران  احمد شاہ نے کہا کہ میں اس نیت سے اس  منسٹری میں آیا ہو ں  کہ میں نے اپنے لوگوں کو مچھلی  نہیں کھلانی بلکہ پکڑنا سکھانی ہے ، ہم اپنے  اداروں کے ذریعے  پاکستان کی خدمت کریں گے اور عوام کو خوشحال بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت کامشن ہے کہ جلد مہنگائی  کوکنٹرول کر کے  عوام کو مزید ریلیف دیا جائے ۔  ایک اور سوال کے جواب  میں  انہوں نے کہا کہ ہم نے دو جنگیں جیتی ہیں جن کو دشمن ہمیشہ یا د رکھے گا  ، ہم مسلمان  دوجذبوں  کے ساتھ لڑتے ہیں، ایک جذبہ جہاد، دوسرا شوق شہادت ہے  اور یہی وہ جذ بہ ہے جس کا پاک افواج نے عملی مظا ہرہ کیا  جسے پوری دینا نے دیکھا۔ انہوں نے  مزیدکہا کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ ہمارے لیے باعث سعادت ہے۔