پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں  ٹریننگ کا آغاز

15

کراچی، 30 اکتوبر ( اے پی پی): پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں  ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے اکیڈمی کوچز کی زیر نگرانی فیلڈنگ اور باولنگ سیشنز میں حصہ لیا۔

شاداب خان کا چند ماہ قبل انجری کے بعد برطانیہ میں کندھے کا آپریشن ہوا تھا۔