وفاقی محتسب کا حکم ، اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کی غریب کسان کو 12 لاکھ کے واجبات کی ادائیگی

16

ملتان،30 اکتوبر  (اے پی پی ): وفاقی محتسب پاکستان، اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے ایک غریب کسان کو بارہ لاکھ اسی ہزار روپے کے واجبات ادا کر دیے،  تفصیل کے مطابق ایک غریب کسان نے وفاقی محتسب ملتان آفس میں درخواست دی کہ اس کی بیوی کا انتقال دو سال پہلے ہو چکا ہے، اور اس نے تمام ضروری دستاویزات اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو جمع کروا دی تھیں، مگر واجبات ادا نہیں کیے جا رہے تھے۔ اس معاملے کی تحقیقات ریجنل ہیڈ ملتان ڈاکٹر محمد زاہد  نے کی اور اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو جلد از جلد واجبات ادا کرنے کا حکم دیا۔ نتیجتاً، اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے غریب کسان کو بارہ لاکھ اسی ہزار روپے کا چیک جاری کر دیا۔

 کسان نے وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی اور ڈاکٹر محمد زاہد کا دل سے شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو غریبوں کی مدد اور مفت انصاف کی مثال قرار دیا۔ ڈاکٹر زاہد نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ اعجاز احمد قریشی کی سربراہی میں ہمیشہ غریبوں کو فوری اور مفت انصاف فراہم کرتا رہے گا۔