بلو چستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں جلد ہی کو ئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کرا ئیں جا ئیں گے، صو بائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال

25

کوئٹہ، 31 اکتوبر (اے پی پی):  صو بائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے کہا ہے کہ بلو چستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں جلد ہی کوئٹہ  میں بلدیاتی انتخابات کرا ئیں جا ئیں گے اس ضمن میں تیاریاں آخری مراحل میں ہے انتخابی شیڈول نومبر کے پہلے ہفتے میں جاری کر دیا جائے گا۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا صو بائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے کہا کہ کوئٹہ کے 172 یونین کونسلز کے تحت 641 وارڈز پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہو  ں گے۔  انہوں نے کہا کہ ووٹرز لسٹیں تیار کی جا رہی ہیں  سیاسی جماعتیں ووٹر لسٹیں چیک کر کے اپنے کارکناں کے  ووٹ رجسرڈ کریں،  عوام سے اپیل ہے جن کے ووٹ ابھی تک ان کے متعلقہ وارڈ میں درج نہیں ہیں وہ جلد از جلد درج کریں  انتخابی شیڈول جاری ہوا تو اس کے بعد کسی ووٹر کانام درج نہیں کیا جا ئے گا ۔ صو بائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کاا نعقاد بلو چستان ہائیکورٹ کے احکامات پر کئے جا رہے ہیں انہوں نے بلدیاتی انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔  انہوں نے کہا کہ انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے پولیس اور ایف سی کو تعینات کیا جائے گا، جبکہ ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی خدمات بھی طلب کی جا سکتی ہیں  ۔صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ  سکیورٹی خدشات کی وجہ سے قلات کی صوبائی سیٹ پر انتخاب تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔