ملتان،01 نومبر (اے پی پی ): ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی پیرا فورس نے سٹی ٹریفک پولیس اور پروانشل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے نادرن بائی پاس روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی دوسرے روز بھی جاری رکھی۔ کارروائی کے دوران ماڈل ٹاؤن چوک سے ننگانہ چوک تک روڈ کے دونوں اطراف سرکاری حدود میں قائم عارضی تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کرا دیا گیا جبکہ مختلف مقامات سے رکھا گیا سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔ایم ڈی اے حکام کے مطابق مستقل تجاوزات، سائن بورڈز، تعمیر شدہ شیڈز اور تھڑوں کو ہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔ ایم ڈی اے ترجمان نے کہا کہ تجاوزات شہری مسائل، ٹریفک جام اور سڑکوں کے اصل استعمال میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ شہری سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز اور مسلسل کارروائیاں جاری رہیں گی-











