پنجاب دی پروگرام کے تحت 142 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب

22

 خانیوال  ،01 نومبر(اے پی پی ):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر نگرانی “پنجاب دی رانی” پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت 142 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب خانیوال  میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر دلہا دلہنوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔جبکہ تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے اس فلاحی اقدام کو حکومت پنجاب کا قابلِ تحسین قدم قرار دیا۔