ملتان: کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم کی بڑی کارروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام

14


اسلام آباد، 2 نومبر ( اے پی پی):    ملتان کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم نے اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی اشیاء برآمد کر لی ہیں۔

‎کارروائی کوٹ ادو روڈ پر کی گئی جہاں ایک ٹرک سے ریت کے نیچے چھپائی گئی اسمگل شدہ اشیاء برآمد ہوئیں۔ ان اشیاء میں چھالیہ، سگریٹ، چائنا سالٹ اور جے ایم گٹکا شامل ہیں۔

‎محکمہ کسٹمز کے مطابق، ضبط شدہ سامان اور گاڑی کی مجموعی مالیت تقریباً 1 کروڑ 55 لاکھ 46 ہزار روپے لگائی گئی ہے۔ کارروائی کے بعد سامان اور گاڑی کو تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ایف بی آر نے کہا ہے کہ ادارہ اسمگلنگ کے خاتمے اور قومی محصولات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔