ایم ڈی اے انفورسمنٹ اور اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی شاہ رکن عالم کالونی میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی

19

ملتان، 03 نومبر (اے پی پی ): ایم ڈی اے انفورسمنٹ اور اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی شاہ رکن عالم کالونی میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، شاہ رکن عالم کالونی میں ایم ڈی اے کے ملکیتی 7 پلاٹوں پر قبضہ کی کوشش نا کام بنا دی گئی۔ ڈائریکٹوریٹ نے شاہ رکن عالم کالونی جے بلاک میں قبضہ مافیہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ نمبر  395 پر جاری تعمیرت کو رکوا کر چار دیواری اور گیٹ مسمار کر دیا۔پلاٹ نمبر  401 اور 402 پر غیر قانونی قبضہ کر  کےبنائے گئےبھانہ کو مسمار کر کے قبضہ واگزار کرا لیا۔پلاٹ نمبر 399 اور 400 پر قبضہ کر کے غیر قانونی طور پر بنائی گئی چاردیواری اور دروازہ توڑ کر سرکاری پلاٹ کا قبضہ واگزار کرا لیا گیا ۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آئی بلاک میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ نمبر  353  اور 354کی چار دیواری اور گیٹ مسمار کر دیا۔

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ نے رہائشی بلڈنگ کو کمرشل استعمال کرنے پر شاہ رکن عالم کالونی میں کے بلاک پلاٹ نمبر 554 کو سیل کر دیا۔

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے شاہ رکن عالم کالونی سی بلاک میں گھروں کے باہر بنائے گئے غیر قانونی ریمپ مسمار کر دئیے گئے ۔ واضح رہے کہ کارروائی سے قبل علاقہ مکینوں کو از خود ریمپ ختم کرنے کے لئے وارنگ نوٹسز بھی دیئے گئے تھے۔