چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا ڈی ایچ اے کوئٹہ  میں اے آئی اور سائبر کرائم کے کلاس روم کا دورہ

8

کوئٹہ، 05 نومبر (اے پی پی):  چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ڈی ایچ اے میں اے آئی اور سائبر کرائم کے حوالے سے منعقدہ کلاس روم کا دورہ کیا۔ چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ مستقبل میں وزیراعظم یوتھ پروگرام میں مزید توسیع کی جائے گی۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ رواں سال ان کا بلوچستان کا یہ چھٹا دورہ ہے، یہاں کے بچوں کے ٹیلنٹ اور قابلیت نے ان کو بہت متاثر کیا ہے،  انہوں نے طلبا کو یقین دلایا کہ انہیں جس قسم کا تعاون درکار ہے، وفاقی حکومت انہیں مہیا کرے گی۔