سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز کی قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

13

اسلام آباد،  12نومبر  (اے پی پی ):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک بار پھر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

بدھ کوقومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کے ریمارکس پر سپیکر نے کہا کہ ان کی پیشکش کو قبول کیا جائے،اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ مل بیٹھ کر ہے۔  انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ وزیراعظم نے بارہا اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

دریں اثناء ایوان میں 27ویں آئینی ترمیم پر بحث جاری ہے۔

سپیکر نے اسلام آباد اور وانا میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی اور  انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاستی اداروں کے عزم کو سراہا۔

بعد ازاں ایوان نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔