اسلام آباد، 13 نومبر ( اے پی پی): زمبابوے کرکٹ ٹیم سی ملکی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔سہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی، سیریز اٹھارہ نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔
ٹورنامنٹ کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 18 نومبر
کو اور فائنل 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
تمام میچز کا آغاز شام چھ بجے ہوگا سیریز میں ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی۔











