لوک میلہ میں پنجابی ورثے کا جشن

10

اسلام آباد: 13 نومبر )اے پی پی ) لوک ورثہ میں جاری لوک میلہ میں پنجاب پویلین میں داخل ہوتے ہی سامنے سجا ہے رنگارنگ پان کا سٹال جہاں مختلف اقسام کے پان لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

کہیں مل رہے ہیں کھسے اور کہیں سجے ہیں چنری کے سوٹ، منفرد ہینڈی کرافٹس دیکھتے ہوۓ پویلین میں آگے جائیں تو مل رہی ہے پنجاب کی سوغات سرسوں کا ساگ، مکئی کی روٹی، مکھن اور اچار کے ساتھ۔

یہ سب کھانوں سے لطف کےساتھ ساتھ آپ سنیں ہیر وارث شاہ، سوہنی ماہیوال اور بابا بلھے شاہ کا کلام اور ماہیے اور ٹپے لوک گلوکاروں کی زبانی اور انجواۓ کریں گے پنجابی بھنگڑا ڈھول کی تھاپ پر۔