وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس

13

اسلام آباد، 13نومبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت حکومت و جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر اور حکومتِ پاکستان کے معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی واضح ہدایت ہے کہ معاہدے پر من و عن عملدرآمد کیا جائے۔آئندہ مظفرآباد اجلاس سے قبل زیادہ سے زیادہ عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔