پاکستان اور سری لنکا میچ، پاکستانی سکواڈ کی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس

17

راولپنڈی، 13 نومبر ( اے پی پی): پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل پاکستانی سکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔

دو گھنٹے تک جاری پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ ری شیڈول ہونے کے بعد دوسرا ایک روزہ میچ کل اور تیسرا میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔