اسلام آباد،14نومبر (اے پی پی):آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مختلف سالوں کی آڈٹ رپورٹس قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔
جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے وزیر خزانہ کی جگہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 171 کی مقتضیات کے تحت حکومت پاکستان کی مدبندی برائے مالی سال24۔2023، اور وفاقی حسابات سے متعلق آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹس برائے آڈٹ سال 25 ۔ 2024قومی اسمبلی کے سامنے رکھیں۔











