پاکستانی بلائنڈ ویمنز کرکٹ میں مہرین علی کا عالمی ریکارڈ

10

اسلام آباد، 15 نومبر ( اے پی پی): پاکستانی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی بلے باز مہرین علی نے سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 78 گیندوں پر 230 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اپنی تاریخی اننگز کے بعد مہرین علی نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کے لیے بہت باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اور اپنے والدین کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے انہیں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔ مہرین علی نے اپنی یہ کامیابی پاکستان اور اپنے والدین کے نام کر دی۔