کشمیری کھانے، دستکاریاں لوک میلہ میں شائقین کا رش

7

اسلام آباد،15 نومبر(اے پی پی ):  لوک ورثہ میں جاری لوک میلہ میں کشمیر پویلین میں داخل ہوتے ہی ہر طرف کشمیری ثقافت دکھائی دیتی ہے،  ایک طرف ہیں کشمیری ہینڈی کرافٹس اور کشمیری کڑھائی والے ملبوسات، تو دوسری طرف ہیں کشمیری کھانے۔

کشمیری گلابی چاۓ کے ساتھ کشمیری کلچہ بھی آپ کو ملے گا ان سٹالز پر۔ پیپر ماشی سے بنے منفرد ڈیکوریشن پیسز اپکو یہاں کشمیری طرز زندگی دکھاتے ہیں۔