سیریا کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کی کپتان محمود المواس کے ہمراہ پریس کانفرنس

9

اسلام آباد، 17 نومبر ( اے پی پی): سیریا کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ   نے کپتان محمود المواس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں  پاکستانی حکام اور  عوام کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے میچ کی توقع ہے پاکستان  فٹبال ٹیم کو  سخت حریف سمجھتے ہیں، انٹرنیشنل سطح پر میچ کھیلنا کسی بھی ٹیم کے ساتھ آسان نہیں ہوتا۔

کوچ نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کو ابھرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیریا میں 200 سے زائد کھلاڑیوں کو پرکھا اور ان کی کارکردگی کو دیکھا، سیرین پریمیئر پلیگ میں بھی ہر ایک کھلاڑی کو جانچ کر ٹیم میں شامل کیا اور 60 سے زائد کھلاڑیوں میں سے سخت چناؤ کے بعد بہترین ٹیم ترتیب دی۔

سیریا  کی  ٹیم کےکپتان نے کہا کہ ایشین گروپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ کل اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔