پاکستان اور سیریا کے درمیان اے ایف سی کوالیفائیر راؤنڈ کا میچ کل جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا

12

اسلام آباد، 17 نومبر ( اے پی پی): پاکستان اور سیریا کے درمیان اے ایف سی کوالیفائیر راؤنڈ کا میچ کل بروز منگل  جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے جناح اسٹیڈیم میں کوچز کی زیر نگرانی جم کر پریکٹس کی، جس میں کوچز نے  فیزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ حکمت عملی پر بھی ہدایات دیں۔

پریکٹس سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کے کوچز اور کپتان نے پریس کانفرنس میں کل ہونے والے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم کیا۔