پنجاب انسٹیٹیوٹ اف ایگریکلچر مارکیٹنگ کے زیر اہتمام سب انسپیکٹرز مارکیٹ کمیٹیز کی پرموشن ٹریننگ کا اغاز

25

لاہور، 18نومبر(اے پی پی) پنجاب انسٹیٹیوٹ اف ایگریکلچر مارکیٹنگ کے زیر اہتمام سب انسپیکٹرز مارکیٹ کمیٹیز کی پرموشن ٹریننگ کا اغاز کر دیا گیا۔

پرموشن ٹریننگ پروگرام میں فیصل اباد، گجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی کے 19 مارکیٹ کمیٹیز سب انسپیکٹر  کی ٹریننگ کرائی جا رہی ہے۔پرموشن ٹریننگ پروگرام 2 ہفتوں پر مشتمل ہوگا اور کورس کی تکمیل کے بعد سب انسپیکٹرانسپیکٹرز کے رینک پر پرموٹ ہوں گے۔سب انسپیکٹرز مارکیٹ کمیٹیز کی پروموشن ٹریننگ کا اغاز اج سے پی ائی اے ایم  ٹریننگ ہال 21 ڈیوس روڈ پر  ہوگا۔

ڈی جی ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی طارق علی بسرا کا پرموشن ٹریننگ پروگرام کی افتتائی تقریب سے خطاب کیا۔پروموشن ٹریننگ پروگرام کے شرکا سے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیپارٹمنٹ اور یونیورسٹی اف ایجوکیشن کہ شعبہ ائی ٹی کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔