وزیراعظم کی ہدایت پر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کی کمیٹی نے بلوچستان کا دورہ کیا اور مختلف منصوبوں کامعائنہ کیا؛ سینیٹرناصر محمود کی میڈیا سے گفتگو

10

کوئٹہ،20نومبر(اے پی پی)سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کے چیئرمین ناصر محمود نے کہاہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بلوچستان کا دورہ کیا، ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کے مختلف منصوبوں کامعائنہ کیا، مختلف منصوبوں کے حوالے سے زمینی حقائق دیکھیں، پی ایچ اے ہاﺅسنگ اسکیم کے الاٹیز کے مسائل سنیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ناصر محمود نے کہا کہ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہاسنگ اینڈ ورکس کا بلوچستان کے دورے کا مقصد یہاں کے اسکیموں کو دیکھنا تھا یہاں ہم نے فیڈرل لاجز، سریاب میں رہائشی مکانوں اور پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کے اسکیم کا دورہ کیا ہاسنگ اسکیم کے الاٹیز کے مسائل سنیں اسکیم کی تکمیل رکاوٹیں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دورے کے حوالے سے وزیر اعظم کے احکامات تھے اور پھر ہم نے منصوبوں کے حوالے سے گراﺅنڈ پر حقائق کو بھی دیکھنا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ ہاسنگ اسکیم ڈیلے ہوا ہے لیکن جلد تکمیل کیلئے حکام کو ہدایت کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ فیڈرل لاجز کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں۔ رہائش کیلئے بہترین جگہ ہے پاک پی ڈبلیو ڈی کا محکمہ ختم کردیا گیا جن کے ملازمین کے بھی مسائل سنیں اور ان ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے احکامات دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاسنگ اینڈ ورکس کی ٹیم پھر بلوچستان کا دورہ کریں گے۔

 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے منصوبے صوبوں کے حوالے جبکہ کچھ ہاسنگ اینڈ ورکس کو دی گئی ہے ان کے مسائل کے حل کیلئے کام کررہے ہیں۔