اسلام آباد، 21 نومبر ( اے پی پی): تین ملک سیریز کےلئے موجود زمبابوے کرکٹ ٹیم نے اسلام آباد کے مقامی مال میں گھومنے پھرنے اور شاپنگ کا بھرپور لطف اٹھایا۔
مختلف دکانوں پر گئے اور یادگار اشیاء بھی خریدیں اور کرکٹ شائقین سے ملے۔
زمبابوے ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے روایتی کھانوں کا بھی لطف اٹھایا اور اسلام آباد کی عوامی مہمان نوازی کو بھی بھرپور سراہا۔











