اسلام آباد، 25 نومبر ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر براۓ بیرون ملک پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعظم کو اپنی وزارت سے متعلقہ امور پر بریف کیا۔
وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے وزرات کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔











