ملتان ، 27 نومبر (اے پی پی ): ایم ڈی اے انتظامیہ شہریوں کو بہتریں سفری سہولیات دینے کے لئے سرگرم عمل،ایم ڈی اےاور نجی شعبہ کے تعاون سےشہر میں 22 بس سٹاپ تعمیر کئےجا رہے ہیں۔11 بس سٹاپ ایم ڈی اے ذاتی فنڈنگ سے تعمیر کر رہا ہے جبکہ 11 بس سٹاپ نجی شعبہ کے تعاون سے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔7 بس سٹاپس کی تعمیر کےلئےایم ڈی اے،ماس اینڈ ٹرانزٹ اتھارٹی اورہارٹی کلچر ایجنسی کا نجی شعبہ کے ساتھ MOU دستخط کر لیا گیا۔مختیار اے شیخ ہسپتال،الحلال انڈسٹریز،بچ ایگزیکٹو ویلاز، وائٹ ہاؤس ایونیو اور پاک عرب فرٹیلائزرز کی جانب سے ایک ایک جبکہ رائل آرچر کی جانب سے 2 بس سٹاپ تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ شہریوں کو اچھی سفری سہولیات دینے کےلئے بس شیڈ تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ سخت موسمی اثرات سے مسافروں کو محفوظ رکھنے کے لیے شیڈ کی تعمیر میں لوہے کی بجائے کنکریٹ اور اینٹوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔نجی شعبہ کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے بس شیڈ کی مرمت و دیکھ بھال معاہدہ کے مطابق نجی شعبہ کرے گا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین نے بس شیڈ کی تعمیر میں تعاون پر نجی شعبہ کے مالکان کا شکریہ اد کیا۔نجی شعبہ کی جانب سے ملتان شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ڈی جی ایم ڈی اے کی کاوشوں کو سراہا ۔











