لاہور،01 دسمبر(اے پی پی): انٹرنیشل لیبر آرگنائزیشن (ائی ایل او ) وفد نے پنجاب سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔وفد میں رابعہ رزاق (سینئر پروگرام مینیجر ) اور روحیہ (پروگرام کوآرڈینیٹر ) شامل تھیں۔اجلاس میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی سہولیات اور مینجمنٹ نظام کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایل او ٹیم نے جاری اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ ہسپتالوں میں کیو مینجمنٹ اور مریض ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ پر غور کیا گیا۔ مریضوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے جدید میکانزم متعارف کرانے پر بات چیت کی گئی۔ ہسپتالوں میں مریض رہنمائی کیلئے ییلو روم کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی سولرائزیشن منتقلی پر مفصل گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹریننگ و اسکل اپگریڈیشن پلان بھی زیر بحث آیا۔کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی نے کہا کہ ورکروں کی اوکیوپیشنل سیفٹی اور اسٹاف اسٹریس مینجمنٹ پر اقدامات تیز کرنے پر اتفاق اور مریم نواز ویلنس سینٹرز میں جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی اسکریننگ باقاعدگی سے جاری اور محنت کشوں کیلئے مزید فلاحی اقدامات اور سہولتوں میں توسیع پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایل او وفد نے سوشل سکیورٹی کی اصلاحات اور طبی سہولیات کو سراہا گیا اور ہیڈ آفس سطح پر اوکیوپیشنل کمیٹی کے قیام اور فعال رول پر اتفاق کیا گیا۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا کہ محنت کشوں کیلئے معیاری علاج اور بہترین سروس ڈلیوری ترجیح ہے۔











