ملتان، 02 دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز جو کہ رواں ہفتے کراچی میں شروع ہونے جارہی ہے میں شامل ٹیموں کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اس سلسلہ میں ملتان میں منعقد ہونے والے پنجاب بیس بال ٹیم تربیتی کیمپ کا ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب رانا ندیم انجم نے خصوصی طور پر دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاالرحمن خان ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم نائب صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال محمد جمیل کامران بھی تھے۔ رانا ندیم انجم نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے ٹریننگ کے مراحل کا بخوبی جائزہ لیا ۔عطاالرحمن خان نے بتایاکہ پنجاب بھر سے آئے ہوئے بیس بال کے کھلاڑی نیشنل گیمز میں اپنی بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں ان کا جوش و جذبہ قابل دید ہے۔ محمد جمیل کامران نے کہاکہ ڈی جی سپورٹس بوڈ پنجاب کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے ہماری خصوصی درخواست پر پنجاب بیس بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کاملتان میں انعقاد کیا جہاں پر پنجاب بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کو بہترین کوچز کی زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے کے مواقع میسر آئےجس پر ہم ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب کے انتہائی مشکور ہیں۔ رانا ندیم انجم نے کہاکہ 35ویں نیشنل گیمز کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر کی خصوصی ہدایت پر کھیلوں کے تربیتی کیمپ لگائے گئے تاکہ بہترین کوچز کی زیر نگرانی تمام تر سہولیات کے ساتھ پنجاب کی ٹیمیں تیار کی جائیں اور نیشنل گیمز میں شاندار نتائج حاصل کیے جائیں دیگر ٹیموں کی طرح پنجاب بیس بال ٹیم سے بھی بہترین نتائج کی توقع ہے، انہوں نے کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کو اور محنت کرنےکی ہدایت کی۔











