نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کرغز جمہوریہ کے صدر صادر ژپاروف سے ملاقات

10

اسلام آباد،04دسمبر (اے پی پی): نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کرغز جمہوریہ کے صدر صادر ژپاروف نے ملاقات کی۔  نائب وزیراعظم نے صدر صادر ژپاروف اور ان کے وفد کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاک۔کرغز تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےلئے اعلیٰ ترین سیاسی سطح پر پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے صدر صادر ژپاروف کو پاکستان کی قیادت کے ساتھ اپنی مصروفیات، دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے ساتھ تبادلہ خیال اور وسیع البنیاد دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا۔