اسلام آباد، 5دسمبر (اے پی پی): کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کی ایوان صدر آمد پر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقات کے بعد معزز مہمان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی کابینہ کے اراکین، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور سفارتی کور کے ارکان نے شرکت کی۔
صدر مملکت نے صدر صادر ژپاروف کو سالگرہ کی پیشگی مبارکباد بھی دی، جو 6 دسمبر کو 57 برس کے ہو جائیں گے۔











