لاہور، 05 دسمبر ( اے پی پی): چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم آمد ہوئی، اس موقع پر انہوں نے قائداعظم ٹرافی کا فائنل جیتنے والی ٹیم کراچی بلیوز کو ٹرافی دی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات کے ساتھ ساتھ ایمپائرز، میچ ریفری ، سکورر میں بھی انعامات تقسیم کئے اور فائنل جیتنے پر کراچی بلیوز کی ٹیم کے کپتان سعود شکیل اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔چیئرمین پی سی بی نے کراچی بلیوز ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم، ڈائریکٹر میڈیا عامر میر، بورڈ آف گورنرز کے ممبران، ریجنز کے عہدیداران اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔











