کمشنر عامر کریم خان کا ملتان وہاڑی روڈ کے زیرِ تعمیر حصے کا دورہ

27

ملتان،8 0دسمبر (اے پی پی ):  کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ملتان وہاڑی روڈ کے زیرِ تعمیر حصے کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں کام کی رفتار، تعمیراتی معیار اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔کمشنر نے حکم دیا کہ وہاڑی چوک سے بابر چوک تک روڈ کے حصے کو ہر صورت فروری تک مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ پورا سیکشن اربن ایریا میں واقع ہے، اس لیے جون کے بجائے اسے جلد از جلد مکمل کرنا شہریوں کی سہولت کیلئے ضروری ہے۔عامر کریم خان نے ہدایت کی کہ سڑک کے دونوں اطراف ٹف ٹائلز لگائی جائیں تاکہ شاہراہ ڈسٹ فری رہے۔ اس کے علاوہ روڈ کے کناروں پر مؤثر نکاسی آب کیلئے ڈرین لائنز کی تعمیر کو بھی لازمی قرار دیا۔کمشنر نے پورے سیکشن میں مناسب روشنی کے لیے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری سہولت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے سڑک کے بیچ میں خوبصورت گرین بیلٹ بنانے کا بھی حکم دیا تاکہ شاہراہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے۔