ملتان،8دسمبر(اے پی پی): ضلع ملتان میں ٹرانسپورٹ کا نظام معمول کے مطابق جاری ہے اور کسی قسم کی ہڑتال یا فلیٹ آپریشن میں خلل کی اطلاعات بے بنیاد ثابت ہوئیں۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) محسن نثار نے کہا ہے کہ تمام ٹرانسپورٹر کمپنیوں کی گاڑیاں بلا تعطل روٹ پر چل رہی ہیں اور بس اڈوں پر ہڑتال کی کال میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں گڈز اور کمرشل گاڑیاں بھی معمول کے مطابق سڑکوں پر رواں دواں ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مختلف بس اور گڈز اڈوں پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مسلسل چیکنگ کر رہی ہیں۔
سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے اور شہری بلاخوف سفر کر سکتے ہیں۔











