ملتان،09 دسمبر (اے پی پی): موٹروے پر شیر شاہ انٹرچینج کے قریب دھند کے باعث متعدد ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پیچھے سے آنے والے ٹرالر کھڑے ٹرالوں سے جا ٹکرائے۔ریسکیو حکام کے مطابق دو زخمیوں کو آپریشن کے دوران ٹرالر سے نکالا گیا جبکہ پانچ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دو زخمیوں کو موٹروے ایمبولینس کے ذریعے شفٹ کیا گیا۔ریسکیو 1122 کی چار گاڑیوں نے موقع پر ریسپانس دیا جبکہ موٹروے پولیس بھی موقع پر موجود رہی۔ امدادی کارروائی کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔











