لاہور،09 دسمبر (اے پی پی): وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نےکہا ہے کہ ادارے کی کارکردگی میں بہتری میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی محتسب میں 60 دنوں میں درخواست گزاروں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ورکروں کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈذ دیئے گئے ہیں امیر آدمی تو عدالت میں بھی ریلیف لے لیتا ہے،ہم غریب آدمی کوریلیف دینے کیلئے ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔عوام کے مسائل کا مجھے پوری طرح ادراک ہے اس لئے دوردراز دفاتر بنانے سمیت آن لائن سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آ فس لاہور میں آ فیسرزوایمپلایز کی بہترین کارکردگی پر منعقدہ گرانٹ آ ف ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں آپ ہمارے ادارے کی سپورٹ میں ہمیشہ آگے رہے۔ میڈیا ایک ایسا ٹول ہے آج کے دور میں جو لوگوں کی بہتری کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔عوام کو ریلیف بھی میڈیا کی سپورٹ کی وجہ سے ہی مل رہا ہے میری چار سالوں کے مدت پوری ہونے پر آپ کا جو میرے ساتھ تعاون رہا ہے اس پر میں میڈیا کا شکر گزار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ پورے پاکستان میں وفاقی محتسب کی میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تعداد 800 سے 10 ہزار تک ہے۔انہوں نے بتایا کہ اپنی مدت کے پہلے سال میں ہم نے ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں حل کی تھی اور اس سال ہم پونے تین لاکھ سے زیادہ درخواستوں پر فیصلے کر رہے ہیں کے جن میں ایک ہزار سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کی اور 500 کے قریب بچوں کے حوالے سے درخواستیں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال 93 فیصد کیسوں کے فیصلے ہوئے اس بار ہماری کوشش ہے کہ 95 فیصد تک لوگوں کے مسائل حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری ٹیم کے جو لوگ کئی سالوں سے مسلسل اچھا کام کر رہے ہیں غریبوں کی ہیلپ کر رہے ہیں ان کو اعزازیہ کے ساتھ شیلڈ اور تعریفی اسناد دی ہیں اس کے علاوہ کلاس فور کے سٹاف کو کیش ایوارڈ دینے کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 8.5 بلین کے کیسز پچھلے سال نپٹائے اگر یہی کیس عدالتوں میں جاتے تو لوگوں کو پیسوں کے ضیا ع کے ساتھ کتنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا۔











