ہری پور ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی کامیابی موجودہ صوبائی حکومت سے عوام کی مایوسی کا ثبوت ہے،وفاقی وزیر انجینئر امیر  مقام

9

اسلام آباد، 10 دسمبر(اے پی پی): وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور صوبائی صدر مسلم لیگ( ن) انجینئر امیر مقام  نے کہا ہے کہ ہری پور انتخابات میں مسلم لیگ( ن) کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہےکہ صوبے کے لوگ وہاں کی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں،بہت سے لوگ دوسری جماعتیں چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں،پشاور جلسہ میں عوام نے شرکت نہ کرکے شرارتی ایجنڈا مسترد کردیا۔

 کشمیر کونسل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے جماعت میں نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا، کوہاٹ سے سابق ممبر اسمبلی شامل ہوئے جن کا ایک اپنا نام ہے،نئے افراد کو شامل کرنے میں بہرامند تنگی کا کلیدی کردار ہے۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اپنی پارٹی اور لیڈر شپ کی طرف سے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہماری سیاست عوامی ہے صوبے کی بہتری کے لیے ٹیم ورک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ دوسری جماعتیں چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں،کچھ لوگوں نے عوام کو گمراہ کیا۔12 سال سے وہی لوگ حکمرانی کر رہے ہیں،ان لوگوں کا ایک اپنا ایجنڈا ہے،خوش آئند بات ہے کہ سارے معاملات واپس ہو رہے ہیں،خیبرپختونخوا ہری پور انتخابات میں لوگوں نے پیغام دیا کے شرارتی ایجنڈے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔
سدرہ ، حبیب شاہ