ملتان: تین روزہ پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع، 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

16

ملتان (10دسمبر (اے پی پی ):  ضلع ملتان میں تین روزہ قومی پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ نے 5 سال سے کم عمر 10 لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

 اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق پولیو مہم کیلئے 4,021 ٹیمیں اور 148 ٹرانزٹ اسکواڈ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ ضلع کی 133 یونین کونسلز میں 833 ایریا انچارجز اور 135 میڈیکل آفیسرز مہم کی نگرانی کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی، والدین اپنے بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلائیں اور ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ مستقبل کی نسل کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ بنایا جاسکے۔