ملتان :ڈپٹی کمشنر کا ساﺅتھ سٹی ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ

18

ملتان 10دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے سا ﺅتھ سٹی ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، انتظامی امور اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی۔مریضوں نے ڈپٹی کمشنر کو علاج اور دستیاب سہولیات سے متعلق اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری کارروائی کے لیے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہسپتال میں مزید بہتری کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے عملے کی حاضری، صفائی کے انتظامات اور سروس ڈیلیوری کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب سہولیات میں مزید بہتری اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کو بہتر طبی ماحول فراہم ہو سکے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ مسلسل اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو معیاری صحت سہولیات میسر آئیں۔