وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات

19

اسلام آباد، 11 دسمبر (اے پی پی )؛ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید نے ملاقات کی۔

چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم کو واپڈا کی زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور واپڈا سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین واپڈا نے پاکستان میں آبی ذخائر کو بڑھانے سے متعلق اقدامات اور منصوبہ بندی پر بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔