تاجکستان کے سفیر کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

11

اسلام آباد ، 16 دسمبر ( اے پی پی): تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف توہیر نے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر زرداری نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کا عزم کیا اور کہا کہ پاکستان 1992 میں تاجکستان سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا۔ دفاع، سیکیورٹی، تجارت اور معیشت میں دوطرفہ تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

صدر زرداری نے علاقائی رابطہ کاری بڑھانے اور براہِ راست پروازوں کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

پاکستان نے  منصوبے کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔

 صدر در زرداری نے 2027 میں علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ مشترکہ طور پر منانے کی تجویز کا بھی خیرمقدم کیا۔