وزیر اعظم کیش لیس معیشت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی

23

اسلام آباد۔17دسمبر  (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیر اعظم کیش لیس معیشت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اس عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی سالانہ اسٹیک ہولڈرز تقریب سے  خطاب کرتے ہوئےانہوں نے زور دیا کہ ڈیجیٹل معیشت کے فوائد سے ملک کو مستفید کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا باہمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آن لائن بینکاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بلال کیانی نے کہا کہ یہ نظام نہ صرف عام شہریوں کے لیے مالی معاملات میں سہولت فراہم کرے گا بلکہ معاشی نظام میں شفافیت کو بھی فروغ دے گا۔