راولپنڈی، 19 دسمبر) اے پی پی):پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی کورنگی میں ٹرینیز انٹری نمبر 2306، 2406 اور 2412 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
صدر NASTP ایڈوائزری بورڈ مہمان خصوصی تھے اور ائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی نے ان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ، پاک بحریہ اور اتحادی ممالک کے کل 1155 ٹرینیز نے کامیابی سے تربیت مکمل کی۔
پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے پی اے ایف کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری اور بین الاقوامی سطح پر پہچان کو اجاگر کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اکیڈمی ابھرتے ہوئے جنگی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، ، چیف آف ایئر اسٹاف کے وژن کے مطابق جدید، مستقبل پر مبنی تربیت فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے ملٹی ڈومین آپریشنز کے موثر انعقاد سمیت پی اے ایف کی آپریشنل کامیابی اور تیاریوں پر زور دیا۔نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ٹرافیاں دی گئیں۔ مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر ائیر کرافٹ مین سارجنٹ احمد حسین عارف نے چیف آف ائیر سٹاف ٹرافی جیتی، ائیر کرافٹ مین حمزہ علی نے اصغر خان ٹرافی، ائیر کرافٹ مین احمد حسین عارف نے نور خان ٹرافی، اکیڈمی سارجنٹ ائیر کرافٹ مین شفاعت نور نے ائیر آفیسر کمانڈنگ ٹرافی حاصل کی جبکہ سری لنکا کے ایل اے سی ٹی ایچ جی این ڈی ہیراتھ نے بہترین فارن ٹرافی حاصل کی۔
مہمان خصوصی نے فارغ التحصیل ہونے والے ایئر مین اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور اکیڈمی کے عملے کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔











